سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی نماز ادا کرنے والوں، زکوٰۃ دینے والوں، حج و عمرہ کرنے والوں اور جہاد کرنے والوں سے ہوتا ہے۔“ یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نیکی کے تمام حصے ذکر فرمائے تو فرمایا: ”یہ چیزیں قیامت کے روز اس کی عقل کے مطابق ہی اس کے کام آئیں گی۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1301، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3057، والطبراني فى «الصغير» برقم: 299 قال الهيثمي: فيه منصور بن صقير قال ابن معين ليس بالقوي وسقط من الإسناد إسحاق بن عبد الله بن أبي فروة وهو متروك، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (8 / 28)»