سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے قرب کی نشانی یہ ہے کہ پہلے دن کا چاند سامنے دیکھا جائے گا تو کہا جائے گا کہ یہ دو راتوں کا ہے، اور مساجد کو راستہ بنا دیا جائے گا، اور اچانک موت کا ظہور ہو گا۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 9376، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1132، ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 38708 قال ابن حجر: وهو معلول، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (4 / 328)»