سیدنا ابن عبّاس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس غلام نے اللہ تعالیٰ کی بھی اطاعت کی اور اپنے مالکوں کی بھی اطاعت کی تو اللہ تعالیٰ اس کو اس کے مالکوں سے پہلے جنّت میں داخل کرے گا۔ اس کا مالک کہے گا: اے اللہ! یہ تو دنیا میں میرا غلام تھا، تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ”میں نے تجھے تیرے اعمال کا بدلہ دے دیا، اور اس کو اس کے اعمال کا بدلہ دیا ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 12804، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1179، ضعیف الجامع: برقم: 3674 قال الهيثمي: تفرد به يحيى بن عبد الله بن عبدويه الصفار عن أبيه قلت ولم أجد من ذكر يحيى وأبوه ذكره الخطيب ولم يجرحه ولم يوثقه وبقية رجاله حديثهم حسن، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (4 / 239)»