سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کو اللہ تعالیٰ اچھا چہرہ دے دے اور اچھا نام عنایت فرما دے، اسی طرح اسے بے عیب مقام میں جگہ دے تو وہ اللہ کی پسندیدہ مخلوق میں سے ہے۔“ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: ایک شاعر نے کہا: «اَيْنَ شَرْطُ النَّبِيِّ اِذْ قَالَ يَوْمًا» «فَابْتَغُوْا الْخَيْرَ فِيْ حِسَانِ الْوُجُوْهِ» ”یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شرط کہاں ہے جب آپ نے فرمایا: ”نیکی اور بھلائی خوبصورت چہروں میں تلاش کرو۔“
تخریج الحدیث: «[إسناده ضعيف، أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 11110، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4506، والطبراني فى «الصغير» برقم: 635 قال الهيثمي: وفيه خلف بن خالد البصري وهو ضعيف، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (8 / 194)»