سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو ریشم کا لباس پہنے اور چاندی کے برتنوں میں پیئے وہ ہم میں سے نہیں، اور جو کسی عورت کو اس کے خاوند پر خراب کرے، یا کسی غلام کو اس کے مالکوں کے خلاف کرے تو وہ بھی ہم میں سے نہیں۔“
تخریج الحدیث: «حدیث صحیح، أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 13959، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4837، 8022، والطبراني فى «الصغير» برقم: 698 قال الهيثمي: فيه محمد بن عبد الله الرزي ولم أعرفه وبقية رجاله وثقوا، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (4 / 332)»