سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عورت کی خوش بختی میں سے اس کی منگنی میں آسانی کرنا ہے، اسی طرح اس کا مہر بھی آسان سا مقرر کرنا اس کی خوش نصیبی ہے۔“ عروہ بن زبیر نے کہا: میں کہتا ہوں کہ اس کی پہلی نحوست مہر زیادہ باندھنا ہے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4095، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 2755، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 14471، وأحمد فى «مسنده» برقم: 25116، 25246، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3612، والطبراني فى «الصغير» برقم: 469»