سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مر الظہران میں اترے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہرنی کا ایک جوڑا بطور تحفہ دیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ایلچی کو واپس کر دیا اور فرمایا: ”انہیں ہمارا سلام کہنا کہ ہم احرام والے ہیں، اگر احرام میں نہ ہوتے تو واپس نہ کرتے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» 4/306، بدون ترقيم، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2234، والطبراني فى «الصغير» برقم: 129 قال الھیثمی: وفيه حماد بن شعيب وهو ضعيف، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (3 / 230)»