سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں کے دل سے سب سے پہلی چیز جو اٹھائی جائے گی وہ امانت ہوگی، اور آخری چیز جو باقی رہے گی وہ نماز ہو گی۔ بہت سے نمازی ہیں کہ جن میں کوئی خیر موجود نہیں ہے۔“
تخریج الحدیث: «ضعيف، انفرد به المصنف من هذا الطريق، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 387 قال الھیثمی: وفيه حكيم بن نافع وثقه ابن معين وضعفه أبو زرعة وبقية رجاله ثقات، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (7 / 321) برقم: 12427»