سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آزمائش کا ذکر فرمایا اور اس چیز کا بھی جو اللہ نے صبر کرنے کی صورت میں اجر کے طور پر مکمل ہے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عافیت کا بھی ذکر فرمایا کہ: ”جو شخص اس پر شکر کرے وہ بھی بہت بڑے ثواب کا مستحق ہے۔“ میں نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اگر مجھے عافیت مل جائے تو میں شکر کر لوں یہ مجھے اس سے پیارا ہے کہ میں آزمائش میں ڈالا جاؤں، اور صبر کروں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کے رسول بھی تیرے ساتھ عافیت کو پسند کرتے ہیں۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 3102، والطبراني فى «الصغير» برقم: 304، سلسلة الاحاديث الضعيفة للالباني:3982 قال الهيثمي: فيه إبراهيم بن البراء بن النضر وهو ضعيف، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (2 / 290)»