قتادہ نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انھوں نے کہا: (اس وقت) حضرت مغیرہ بن شعبہ کا ایک لڑکا گزرا جو میرے ہم عمروں میں سے تھا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر اس کو مہلت ملی تو اسے بڑھاپا نہیں آیا ہوگا کہ (تم پر) قیامت آجائے گی۔"
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں،مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ایک غلام جو میرا ہم عمر تھا،گزرا،تونبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"اگر اس کی موت مؤخر ہوئی،تو اسے بڑھاپانہیں پاسکے گا،حتی کہ قیامت قائم ہوجائےگی۔