ابومعاویہ، سفیان، عیسیٰ بن یونس اور یحییٰ بن عبدالملک بن ابی غنیہ سب نے اعمش سے جریر کی سند کے ساتھ، اسی کی حدیث کے مانند روایت کی اور ابومعاویہ کی حدیث میں مزید ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "ہاں، مجھے اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! روئے زمین پر کوئی مسلمان نہیں۔۔۔"
امام صاحب مذکورہ بالاروایت اپنے مختلف اساتذہ کی سندوں سے بیان کرتے ہیں،ابومعاویہ کی حدیث میں یہ اضافہ ہے،آپ نے فرمایا:"ہاں،اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے،روئے زمین پر جوبھی مسلمان ہے۔"