حَدَّثَنِی زُہَیْرُ بْنُ حَرْبٍ، وَعُبَیْدُ اللہِ بْنُ سَعِیدٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا وَہْبُ بْنُ جَرِیرٍ، حَدَّثَنَا أَبِی، سَمِعْتُ حَرْمَلَۃَ الْمِصْرِیَّ، یُحَدِّثُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شِمَاسَۃَ، عَنْ أَبِی بَصْرَۃَ، عَنْ أَبِی ذَرٍّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: «إِنَّکُمْ سَتَفْتَحُونَ مِصْرَ وَہِیَ أَرْضٌ یُسَمَّی فِیہَا الْقِیرَاطُ، فَإِذَا فَتَحْتُمُوہَا فَأَحْسِنُوا إِلَی أَہْلِہَا، فَإِنَّ لَہُمْ ذِمَّۃً وَرَحِمًا» أَوْ قَالَ «ذِمَّۃً وَصِہْرًا، فَإِذَا رَأَیْتَ رَجُلَیْنِ یَخْتَصِمَانِ فِیہَا فِی مَوْضِعِ لَبِنَۃٍ، فَاخْرُجْ مِنْہَا» قَالَ: فَرَأَیْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ شُرَحْبِیلَ بْنِ حَسَنَۃَ، وَأَخَاہُ رَبِیعَۃَ یَخْتَصِمَانِ فِی مَوْضِعِ لَبِنَۃٍ فَخَرَجْتُ مِنْہَا
حضرت ابوزر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"تم جلد ہی مصر کو فتح کرلو گے،وہ ایسی سرزمین ہے جہاں قیراط کا نام(کثرت سے) لیا جاتا ہوگا۔جب تم اس سرزمین کو فتح کرلوتو وہاں کے لوگوں سے اچھا سلوک کرنا،کیونکہ ان کا حق بھی ہے اور رشتہ بھی۔"یا فرمایا:"ان کاحق ہے اور سسرالی رشتہ ہے،پھر جب تم وہاں پر دو آدمیوں کو ایک اینٹ کی جگہ پر لڑتے دیکھو تووہاں سے نکل آنا۔"(عبدالرحمان بن شماسہ نے) کہا:پھر میں نے عبدالرحمان بن شرجیل بن حسنہ اور ان کے بھائی ربیعہ کو ایک اینٹ کی جگہ پر لڑتے دیکھا تو میں وہاں سے نکل آیا۔