کتاب صحيح مسلم تفصیلات
صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کے فضائل و مناقب
The Book of the Merits of the Companions
46. باب دُعَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِغِفَارَ وَأَسْلَمَ:
46. باب: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا دعا کرنا غفار اور اسلم قبیلے کے لیے۔
Chapter: The Supplication Of The Prophet (SAW) For Ghifar And Aslam
حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا: " غفار، اللہ ان کی مغفرت کرے اور اسلم، اللہ انھیں سلامت رکھے۔"
حضرت ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"غفار کی اللہ مغفرت فرمائے اور اسلم کو سلامت رکھے۔"
ترقیم فوادعبدالباقی: 2514
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 6429 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 6429
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
سالم:
سلم کے معنی میں ہے جس طرح قاتله الله میں قاتل،
قتله کے معنی میں ہے کہ ان کو صحیح و سلامت رکھے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6429