شعبہ، وکیع اور مسعر، سب نے سعد بن ابرا ہیم سے، انھوں نے عبد اللہ بن شدادسے، انھوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے، انھوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کے مانند روایت کی۔
امام صاحب اپنے مختلف اساتذہ کی سندوں سے مذکورہ بالا روایت بیان کرتے ہیں۔
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 6234
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: حضرت سعد رضی اللہ عنہ کے والد کا نام مالک ہے اور کنیت ابو وقاص ہے اور غزوہ اُحد کے دن آپ نے یہ الفاظ صرف حضرت سعد رضی اللہ عنہ کے حق میں فرمائے تھے اور غزوہ احزاب کے موقعہ پر حضرت زبیر رضی اللہ عنہ کے بارے میں فرمائے تھے، لیکن حضرت علی رضی اللہ عنہ کو اس کا پتہ نہ چل سکا یا مراد صرف اُحد کا دن ہے، دوسرے دن مراد نہیں۔