الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 6188
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے، حضرت عمر رضی اللہ عنہ اپنی وفات کے بعد حضرت علی کے لیے ایک آئیڈیل تھے، حضرت عمر کے بعد کسی کو ان جیسے مرتبہ اور مقام کا حامل نہیں سمجھتے تھے اور اس بات کا یقین رکھتے تھے کہ انہیں بھی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور ابوبکر کے ساتھ جگہ ملے گی۔ اب جو لوگ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے عقیدت مند ہونے کے دعویٰ کرتے ہیں وہ خود سوچ لیں کہ ان کا نظریہ اور سوچ حضرت علی سے مطابقت رکھتی ہے۔