صحيح مسلم کل احادیث 3033 :ترقیم فواد عبدالباقی
صحيح مسلم کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
کتاب صحيح مسلم تفصیلات

صحيح مسلم
صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کے فضائل و مناقب
The Book of the Merits of the Companions
1. باب مِنْ فَضَائِلِ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ:
1. باب: سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی بزرگی کے بیان میں۔
Chapter: The Virtues Of Abu Bakr As-Siddiq (RA)
حدیث نمبر: 6177
Save to word اعراب
حدثنا يحيي بن يحيي ، اخبرنا خالد بن عبد الله ، عن خالد ، عن ابي عثمان ، اخبرني عمرو بن العاص : " ان رسول الله صلى الله عليه وسلم بعثه على جيش ذات السلاسل، فاتيته، فقلت: اي الناس احب إليك؟ قال عائشة: قلت: من الرجال؟ قال: ابوها: قلت: ثم من؟ قال: عمر، فعد رجالا ".حَدَّثَنَا يَحْيَي بْنُ يَحْيَي ، أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ : " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَهُ عَلَى جَيْشِ ذَاتِ السَّلَاسِلِ، فَأَتَيْتُهُ، فَقُلْتُ: أَيُّ النَّاسِ أَحَبُّ إِلَيْكَ؟ قَالَ عَائِشَةُ: قُلْتُ: مِنَ الرِّجَالِ؟ قَالَ: أَبُوهَا: قُلْتُ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ: عُمَرُ، فَعَدَّ رِجَالًا ".
6177. ابو عثمان سے روایت ہے،کہا: حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مجھے بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں ذات السلاسل کے لشکر کا سالار بنا کر بھیجا۔میں (ہدایات لینے کے لئے)آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوااور(اس موقع پر)میں نے(یہ بھی) پوچھا: آپ کو لوگوں میں سب سےزیادہ محبوب کون ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا "۔میں نے کہا: مردوں میں سے؟آپ نے فرمایا؛"ان کے والد"میں نے کہا۔پھر کون؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا"عمر۔"پھر آپ نے کئی لوگوں کے نام لیے۔
حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول ا للہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ذات السلاسل کے لشکر کاامیر مقرر کیا تو میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور پوچھا،آپ کو سب سے زیادہ محبوب کون ہے؟آپ نے فرمایا،"عائشہ"میں نے پوچھا،"مردوں میں سے۔"فرمایا:"اس کاباپ"میں نے پوچھا،پھرکون؟فرمایا:"عمر" اس طرح آپ نے چند نام لیے۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 2384

   صحيح البخاري3662عمرو بن العاصأي الناس أحب إليك قال عائشة ف قلت من الرجال فقال أبوها قلت ثم من قال ثم عمر بن الخطاب فعد رجالا
   صحيح البخاري4358عمرو بن العاصعائشة قلت من الرجال قال أبوها قلت ثم من قال عمر
   صحيح مسلم6177عمرو بن العاصأي الناس أحب إليك قال عائشة قلت من الرجال قال أبوها قلت ثم من قال عمر فعد رجالا
   جامع الترمذي3885عمرو بن العاصعائشة قلت من الرجال قال أبوها
   جامع الترمذي3886عمرو بن العاصعائشة قال من الرجال قال أبوها
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 6177 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 6177  
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
ذات السلاسل:
یہ 7ھ کا واقعہ ہے اور اس میں مشرکوں نے اپنے آپ کو ایک دوسرے سے باندھ لیا تھا،
تاکہ میدان نہ چھوڑیں یا وہاں سلسل نامی چشمہ تھا یا وہاں ریت کے ٹیلے تہ در تہ تھے۔
فوائد ومسائل:
اس جنگ میں ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما کی موجودگی کے باوجود حضرت عمرو بن عاص کو امیر مقرر کیا گیا،
اس لیے ان کے دل میں خیال گزرا کہ شاید آپ کو سب سے زیادہ پیار مجھ ہی سے ہے،
اس لیے یہ سوال کیا اور جب چند ناموں میں ان کا نام نہ آیا تو خاموش ہو گئے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6177   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 3885  
´ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کی فضیلت کا بیان`
عمرو بن العاص رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں لشکر ذات السلاسل کا امیر مقرر کیا، وہ کہتے ہیں: تو میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: اللہ کے رسول! لوگوں میں آپ کو سب سے زیادہ محبوب کون ہے؟ آپ نے فرمایا: عائشہ، میں نے پوچھا: مردوں میں کون ہے؟ آپ نے فرمایا: ان کے باپ ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب المناقب/حدیث: 3885]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
پیچھے فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب میں گزرا ہے کہ عورتوں میں فاطمہ اورمردوں میں ان کے شوہرعلی اللہ کے رسول ﷺ کو زیادہ محبوب تھے،
لیکن وہ حدیث ضعیف منکر ہے،
اور یہ حدیث صحیح ہے،
اور دونوں عورتوں اور دونوں مردوں کے اللہ کے رسول ﷺکے زیادہ محبوب ہونے میں تضاد ہی کیا ہے،
یہ سب سے زیادہ محبوب تھے۔
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3885   

  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 4358  
4358. حضرت ابو عثمان نہدی سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے حضرت عمرو بن عاص ؓ کو غزوہ ذات سلاسل کے لیے امیر بنا کر روانہ کیا۔ عمرو بن عاص ؓ کہتے ہیں کہ میں (واپسی پر) آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ سے عرض کی: آپ کو سب سے زیادہ عزیز کون شخص ہے؟ آپ نے فرمایا: عائشہ۔ میں نے پوچھا: مردوں میں سے کون ہے؟ آپ نے فرمایا: ان کے والد گرامی۔ میں نے پوچھا کہ اس کے بعد کون؟ تو آپ نے فرمایا: عمر۔ اس طرح درجہ بدرجہ آپ نے کئی آدمیوں کے نام لیے۔ اس کے بعد میں خاموش ہو گیا، مبادا آپ ﷺ مجھے سب سے آخر میں کر دیں۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:4358]
حدیث حاشیہ:
اس لڑائی میں تین سو مہاجرین اور انصار مع تیس گھوڑے آپ نے بھیجے تھے۔
عمرو بن عاص ؓ کو ان کا سردار بنایا تھا۔
جب عمرو ؓ دشمن کے ملک کے قریب پہنچے تو انہوں نے اور مزید فوج طلب کی۔
آپ ا نے ابو عبیدہ بن جراح ؓ کو سردار مقرر کر کے دوسو آدمی اور بھیجے۔
ان میں حضرت ابوبکر اور عمر ؓ بھی تھے۔
ابو عبیدہ ؓ جب عمرو ؓ سے ملے تو انہوں نے امام بننا چاہا لیکن عمرو بن عاص ؓ نے کہا آنحضرت انے آپ کو میری مدد کے لیے بھیجا ہے، سردار تو میں ہی رہوں گا۔
ابو عبیدہ نے اس معقول بات کو مان لیا اور عمر وبن عاص ؓ امامت کرتے رہے۔
حاکم کی روایت میں ہے کہ عمرو بن عاص ؓ نے لشکر میں انگار روشن کر نے سے منع کیا، حضرت عمر ؓ نے اس پر انکا ر فرمایا تو حضرت ابو بکر صدیق ؓ نے کہا چپ رہو، آنحضرت ﷺ نے جو عمرو کو سردار مقرر کیا ہے تو اس وجہ سے کہ وہ لڑائی کے فن سے خوب واقف کار ہے۔
بیہقی کی روایت میں ہے کہ عمروبن عاص ؓ جب لوٹ کر آئے تو اپنے دل میں یہ سمجھے کہ میں حضرت ابو بکر وحضرت عمر ؓ سے زیادہ درجہ رکھتا ہوں۔
اسی لیے انہوں نے آنحضرت ﷺ سے سوال کیا، جس کا روایت میں تذکرہ ہے۔
جس کو سن کر انہیں حقیقت حال کا علم ہوگیا۔
اس حدیث سے یہ بھی نکلا کہ مفضول کی امامت بھی افضل کے لیے جا ئز ہے کیونکہ حضرات شیخین اور ابو عبیدہ ؓ حضرت عمرو ؓ سے افضل تھے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 4358   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3662  
3662. حضرت عمرو بن عاص ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے انھیں غزوہ ذات السلاسل میں امیر بنا کر بھیجا تھا۔ وہ کہتے ہیں کہ میں (واپس) آپ کے پاس آیا تو میں نے عرض کیا: سب لوگوں میں کون شخص آپ کو زیادہ محبوب ہے؟ آپ نے فرمایا: عائشہ ؓ۔ میں نے عرض کیا: مردوں میں سے کون؟ آپ نے فرمایا: ان کے والد گرامی۔ میں نے پوچھا: پھر کون؟ آپ نے فرمایا: پھر عمر بن خطاب ؓ ۔ اسی طرح درجہ بدرجہ آپ نے کئی آدمیوں کے نام لیے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3662]
حدیث حاشیہ:

ایک روایت کے آخر میں ہے حضرت عمرو بن عاص ؓ کہتے ہیں اس کے بعد میں خاموش ہو گیا کہیں ایسا نہ ہو کہ مجھے سب سے آخر میں ذکر کریں۔
(صحیح البخاري، المغازی، حدیث: 4358)

غزوہ ذات السلاسل 7ہجری میں ہوا۔
اس غزوے میں کفار نے اپنے آپ کو زنجیروں سے باندھ رکھا تھا تاکہ وہ اجتماعی طور پر فرارنہ اختیار کر سکیں۔
مسلمانوں کے لشکر کی کمان حضرت عمرو بن عاص ؓ کر رہے تھے۔
ان میں حضرت ابو بکر ؓ اور حضرت عمر ؓ بھی موجود تھے۔
اس بنا پر حضرت عمرو بن عاص ؓ کے دل میں خیال پیدا ہوا کہ شاید وہ ان سب سے افضل ہیں اس لیے انھیں امیر بنایا گیا ہے۔
اسی لیے انھوں نے مذکورہ سوالات کیے۔

اس حدیث سے معلوم ہوا کہ ابو بکر ؓ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بہت محبوب تھے نیز یہ بھی معلوم ہوا کہ جس دستے میں افضل لوگ موجود ہوں۔
ان پر کسی مصلحت کے پیش نظر مفضول کو امیر بنایا جا سکتا ہے۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3662   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4358  
4358. حضرت ابو عثمان نہدی سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے حضرت عمرو بن عاص ؓ کو غزوہ ذات سلاسل کے لیے امیر بنا کر روانہ کیا۔ عمرو بن عاص ؓ کہتے ہیں کہ میں (واپسی پر) آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ سے عرض کی: آپ کو سب سے زیادہ عزیز کون شخص ہے؟ آپ نے فرمایا: عائشہ۔ میں نے پوچھا: مردوں میں سے کون ہے؟ آپ نے فرمایا: ان کے والد گرامی۔ میں نے پوچھا کہ اس کے بعد کون؟ تو آپ نے فرمایا: عمر۔ اس طرح درجہ بدرجہ آپ نے کئی آدمیوں کے نام لیے۔ اس کے بعد میں خاموش ہو گیا، مبادا آپ ﷺ مجھے سب سے آخر میں کر دیں۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:4358]
حدیث حاشیہ:

غزوہ ذات سلاسل کے لیے نبی کریم ﷺ نے تین سو مہاجرین وانصار کا دستہ روانہ فرمایا۔
ان کے امیر حضرت عمرو بن عاص ؓ تھے، پھر ان کی امداد کے لیے حضرت ابوعبیدہ بن جراح ؓ کی سرکردگی میں دوسومجاہدین مزید روانہ کیے۔
اس جنگ میں حضرت عمرو بن عاص ؓ نے مجاہدین کو آگ جلانے سے منع کردیا۔
حضرت عمر ؓ نے اس پر اعتراض کیا توحضرت ابوبکر ؓ نے فرمایا کہ انھیں اپنے حال پر چھوڑدوکیونکہ رسول اللہ ﷺ نے انھیں ہمارا امیر بنایا ہے کیونکہ وہ جنگی فنون میں ماہر ہے۔
پھر حضرت عمر ؓ خاموش ہوگئے۔
جب دشمن کو شکست ہوئی تومجاہدین نے ان کا پیچھا کرنا چاہا لیکن حضرت عمرو بن عاص ؓ نے اس سے بھی روک دیا۔
جب فتح یاب ہوکر رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو لوگوں نے رسول اللہ ﷺ سے ان باتوں کا ذکر کیا۔
رسول اللہ ﷺ نے حضرت عمرو بن عاص ؓ سے اس کی وجہ پوچھی تو انھوں نے عرض کی کہ میں نے انھیں آگ روشن کرنے سے اس لیے منع کیا تھاکہ دشمن کو ہماری فوج کی کمی کا علم نہ ہوسکے۔
اوردشمن کا پیچھا کرنے سے اس بنا پر روکاتھا کہ آگے دشمن کے مددگار موجود تھے۔
رسول اللہ ﷺ نے اس امر پر عمروبن عاص ؓ کی تحسین فرمائی۔

حضرت عمرو بن عاص ؓ کے دل میں خیال آیا کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے ایسے لشکر کا امیر بنایا ہے جس میں حضرت ابوبکر ؓ اورحضرت عمر ؓ جیسے جلیل القدر صحابی موجود ہیں، لہذاآپ کے نزدیک میرا مقام بہت بلند ہے، اس لیے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوکر سوال کیا کہ آپ کوتمام لوگوں میں سے کون زیادہ پیارا ہے؟ 3۔
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مفضول کو فاضل پر امیربنانا جائز ہے جبکہ مفضول میں کوئی ایسا وصف ہو جس کے باعث وہ دوسروں سے ممتاز ہو۔
(فتح الباري: 94/8)

اس جنگ میں حضرت عمرو بن عاص ؓ کو احتلام ہوگیا۔
چونکہ سخت سردی تھی، اس لیے انھوں نے تیمم کرکے نماز پڑھائی اور دلیل کے طورپریہ آیت تلاوت فرمائی:
اپنے آپ کو قتل نہ کرو۔
(النساء: 29/4)
جب رسول اللہ ﷺ کے پاس ان کا ذکر ہوا تو آپ نے انھیں کچھ نہ کہا۔
امام بخاری ؒ نے تعلیقاً اس واقعے کا تذکرہ کیا ہے۔
(صحیح البخاري، التیمم، باب: 7)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 4358   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.