عقیل، معمر اور شعیب، سب نے زہری سے اسی سند کے ساتھ روایت کی، شعیب اور معمر کی حدیث میں (حضرت جبیر بن معطم رضی اللہ عنہ کے) یہ الفاظ (منقول) ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا۔معمرکی حدیث میں ہے، کہا: میں نے زہری سے کہا: عاقب (سے مراد) کیا ہے؟انھوں نے کہا: جس کے بعد کوئی نبی نہ ہو، معمر اورعقیل کی حدیث میں ہے: کافروں کو (مٹادے گا) اورشعیب کی حدیث میں ہے: کفر کو (مٹادے گا۔)
امام صاحب یہی روایت مختلف اساتذہ کی سندوں سے بیان کرتے ہیں، عُقیل کی حدیث میں، سفیان کہتے ہیں،میں نے زہری سے پوچھا،عاقب سے کیا مرادہے؟ اس نے کہا، جس کے بعد کوئی نبی نہیں ہے اور معمر وعقیل کی حدیث میں، ”كُفر“