Chapter: The Prohibition Of Using Vessels Of Gold And Silver For Men And Women, And Gold Rings And Silk For Men, But They Are Permissible For Women. Permissibility Of Silken Borders On Garments For Men, But It Should Not Be More Than Four Fingers Wide
منصور اور ابن عون دونوں نے مجا ہد سے، انھوں نے عبد الرحمٰن بن ابی لیلیٰ سے، انھوں نے حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ان لوگوں کی روایت کے ہم معنی حدیث بیان کی جن کا ہم نے ذکر کیا ہے۔
امام صاحب اپنے دو اور اساتذہ سے مذکورہ بالا اساتذہ کی طرح حدیث بیان کرتے ہیں۔
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5399
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کے دہقان کو برتن دے مارنے سے معلوم ہوتا ہے کہ چاندی کے برتن میں پینا حرام ہے اور روکنے کے باوجود اگر کوئی اس میں پانی پلائے تو اس کو سرزنش اور توبیخ کی جا سکتی ہے اور اسے سزا بھی دی جا سکتی ہے اور اگر انسان کوئی ایسا کام کرے جس پر دوسروں کو خلجان ہو سکتا ہو تو اس کا سبب اور دلیل یا وجہ بیان کرنا چاہیے۔