صحيح مسلم کل احادیث 3033 :ترقیم فواد عبدالباقی
صحيح مسلم کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
کتاب صحيح مسلم تفصیلات

صحيح مسلم
اعتکاف کے احکام و مسائل
The Book of Itikaf
2. باب مَتَى يَدْخُلُ مَنْ أَرَادَ الاِعْتِكَافَ فِي مُعْتَكَفِهِ:
2. باب: جس کا اعتکاف کا ارادہ ہو تو وہ اپنی اعتکاف والی جگہ میں کب داخل ہو۔
Chapter: When should the one who wants to observe I'tikaf enter his place of I'tikaf?
حدیث نمبر: 2786
Save to word اعراب
وحدثناه ابن ابي عمر ، حدثنا سفيان . ح وحدثني عمرو بن سواد ، اخبرنا ابن وهب ، اخبرنا عمرو بن الحارث . ح وحدثني محمد بن رافع ، حدثنا ابو احمد ، حدثنا سفيان . ح وحدثني سلمة بن شبيب ، حدثنا ابو المغيرة ، حدثنا الاوزاعي . ح حدثني زهير بن حرب ، حدثنا يعقوب بن إبراهيم بن سعد ، حدثنا ابي ، عن ابن إسحاق كل هؤلاء، عن يحيى بن سعيد ، عن عمرة ، عن عائشة رضي الله عنها، عن النبي صلى الله عليه وسلم بمعنى: حديث ابي معاوية، وفي حديث ابن عيينة وعمرو بن الحارث وابن إسحاق ذكر: عائشة وحفصة وزينب رضي الله عنهن: " انهن ضربن الاخبية للاعتكاف ".وحَدَّثَنَاه ابْنُ أَبِي عُمَرَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ . ح وحَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ سَوَّادٍ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ . ح وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ . ح وحَدَّثَنِي سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ . ح حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاق كُلُّ هَؤُلَاءِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَعْنَى: حَدِيثِ أَبِي مُعَاوِيَةَ، وَفِي حَدِيثِ ابْنِ عُيَيْنَةَ وَعَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ وَابْنِ إِسْحَاق ذِكْرُ: عَائِشَةَ وَحَفْصَةَ وَزَيْنَبَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُنَّ: " أَنَّهُنَّ ضَرَبْنَ الْأَخْبِيَةَ لِلِاعْتِكَافِ ".
سفیان بن عینیہ، عمرو بن حارث، سفیان ثوری، اوزاعی، اور محمد بن اسحاق سب نے یحییٰ بن سعید سے، انھوں نے عمرہ سے، انھوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ابو معاویہ کی روایت کے ہم معنی روایت بیا ن کی۔ ابن عینیہ نے عمرو بن حارث اورابن اسحاق کی روایت میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا، حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا اور حضرت زینب رضی اللہ عنہا کا ذکر ہے کہ انھوں نے اعتکاف کے لیے خیمے لگائے تھے۔
امام صاحب اپنے مختلف اساتذہ سے یہی روایت نقل کرتے ہیں جو مذکورہ بالا ابو معاویہ کی حدیث کے ہم معنی ہے اور ابن عیینہ، عمرو بن حارث اور ابن اسحاق کی روایت میں اعتکاف کے لیے خیمے لگوانے والی ازواج مطہرات رضی اللہ عنھم کے نام عائشہ، حفصہ اور زینب رضی اللہ عنھن ذکر کیے گئے ہیں۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 1172

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

صحیح مسلم کی حدیث نمبر 2786 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 2786  
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:

اس حدیث سےثابت ہوتا ہے کہ ایک کام دیکھا دیکھی کیا جائے تواس میں محض اطاعت ونیکی کی بجائے ریس اور غیرت کا احتمال ہے،
عورت مسجد میں اعتکاف بیٹھ سکتی ہے اور مرد کسی سبب سے اسے اعتکاف سے روک سکتا ہے اور اعتکاف کی قضائی رمضان کے سوا دوسرے مہینہ میں بھی ہو سکتی ہے۔

امام اوزاعی رحمۃ اللہ علیہ۔
ثوری رحمۃ اللہ علیہ۔
اور لیث رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک ایک اعتکاف گاہ میں صبح کی نماز کے بعد داخل ہو گا گویا اعتکاف کا آغاز صبح سے کرے گا،
لیکن ائمہ اربعہ کے نزدیک مسجد میں بیس رمضان کو سورج کے غروب سے پہلے پہلے داخل ہو گا اوراعتکاف گاہ میں اکیس کی صبح کو داخل ہو گا کیونکہ آخری عشرہ کی پہلی رات اکیسویں ہے،
جس میں لیلۃ القدر کا احتمال ہے اور اس کے بغیر عشرہ ناقص ہو گا۔
قاضی ابو یعلیٰ کے نزدیک آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیس رمضان کی صبح کو اعتکاف گاہ میں داخل ہوتے تھے،
علامہ سندھی نے اس کو ترجیح دی ہے،
کیونکہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں:
(إذا أراد أن يعتكف)
جب آپ اعتکاف کی نیت کرتے تو صبح کی نماز پڑھ کراعتکاف گاہ میں داخل ہو جاتے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 2786   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.