ابوکامل، عبدالواحد، سلیمان شیبانی، حضرت عبداللہ بن اوفیٰ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھے اور آپ روزہ کی حالت میں تھے تو جب سورج غروب ہوگیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے فلاں! اتر اور ہمارے لئے ستو لا آگے حدیث اسی طرح ہے۔
حضرت عبداللہ بن اوفیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چلے (سفر پر) جبکہ آپصلی اللہ علیہ وسلم روزہ دارتھے تو سورج غروب ہو گیا، آپصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے فلاں! اتر کر ہمارے لیے ستو تیار کر۔“ ابن مسہراور عباد بن العوام کی طرح روایت بیان کی۔