وحدثنا عثمان بن ابي شيبة ، حدثنا جرير ، عن الاعمش ، عن ابي سفيان ، عن جابر ، قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم، يقول: " إن في الليل لساعة لا يوافقها رجل مسلم، يسال الله خيرا من امر الدنيا والآخرة إلا اعطاه إياه، وذلك كل ليلة ".وحَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " إِنَّ فِي اللَّيْلِ لَسَاعَةً لَا يُوَافِقُهَا رَجُلٌ مُسْلِمٌ، يَسْأَلُ اللَّهَ خَيْرًا مِنْ أَمْرِ الدُّنْيَا وَالآخِرَةِ إِلَّا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ، وَذَلِكَ كُلَّ لَيْلَةٍ ".
ابو سفیان سے روایت ہے، انھوں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انھوں نے کہا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ فرماتے تھے: "رات میں ایک گھڑی ایسی ہے۔جو مسلمان بندہ بھی اس کو پالیتا ہے۔اس میں وہ دنیا وآخرت کی کسی بھی خیر اور بھلائی کا سوال کرتا ہےتو اللہ اسے وہ (بھلائی) ضرور عطا فرمادیتا ہے۔اور یہ گھڑی ہر رات میں ہوتی ہے۔"
حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رات میں ایک گھڑی ہے۔ جو مسلمان بندہ اس کو پا لیتا ہے۔اس میں وہ دنیا وآخرت کی جس خیر اور بھلائی کا سوال کرتا ہے اللہ اسے فرماتا ہے۔ اور یہ گھڑی ہر رات میں ہوتی ہے۔“