بشر بن مفضل نے کہا: ہمیں داود نے نعمان بن سالم سے اسی سندکے ساتھ یہ حدیث بیان کی، "جس نے ایک دن میں بارہ رکعات نوافل پڑے اس کے لئے جنت میں گھر بنایا جائے گا۔"
امام مسلم نے اپنے دوسرے اساتذہ سے نعمان بن سالم کی سند ہی سے بیان کیا، ”کہ جس نے ایک دن میں بارہ رکعت نوافل پڑھے اس کے لیے جنت میں گھر بنایا جائے گا۔“
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 1695
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: يَتَسَارَ اِلَيْهِ: معروف اور مجہول دونوں طرح پڑھا گیا ہے، اور یہ سرور سے ماخوذ ہے۔ یعنی حسرت اور خوشی کا سبب، باعث بننے والی اور یہاں سجدة، رکعت کے معنی میں ہے۔