شعیب بن اسحاق دمشقی نے اوزاعی سے سابقہ سند کےساتھ رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سےحدیث بیان کی، کہا: ہم مغرب کی نماز ادا کر تے۔۔۔ (آگے) پچھلی حدیث کی طرح ہے۔
امام صاحب ایک اور استاد سے مذکورہ بالا روایت بیان کرتے ہیں۔
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 1442
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: ان احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مغرب کی نماز عموماً اوّل وقت میں ہی پڑھتے تھے بلا کسی عذر اور مجبوری کے اس میں زیادہ تاخیر روا نہیں رکھتے تھے۔