سیدنا عمران بن حصین رضى اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کے راستے میں جو شخص صف میں آ کر کھڑا ہو اس کا مقام و مرتبہ اور کھڑا ہونا ایک آدمی کی ساٹھ سال کی عبادت سے بہتر ہے۔“
تخریج الحدیث: «في إسناده علتان: ضعف عبد الله بن صالح والانقطاع فإن الحسن لم يثبت سماعه من عمران، [مكتبه الشامله نمبر: 2441]» اس روایت میں عبداللہ بن صالح ضعیف ہیں اور حسن رحمہ اللہ کا سماع سیدنا عمران بن حصین رضى اللہ عنہ سے ثابت نہیں۔ دیکھئے: [بزار 1666]، [طبراني 168/18، 377]، [مجمع البحرين 2713، وله شاهد عند أحمد 524/2]، [ترمذي 1650]، [حاكم فى المستدرك 68/2]۔ لیکن ترندی میں ہے: ”تم میں سے کسی ایک کا اللہ کی راہ میں ایک بار کھڑے ہونا اپنے گھر میں ستر برس تک نماز پڑھنے سے بہتر ہے۔“
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: في إسناده علتان: ضعف عبد الله بن صالح والانقطاع فإن الحسن لم يثبت سماعه من عمران