سنن دارمي کل احادیث 3535 :حدیث نمبر

سنن دارمي
نماز کے مسائل
167. باب إِذَا نَامَ عَنْ حِزْبِهِ مِنَ اللَّيْلِ:
167. کوئی شخص رات کی نماز سے سویا رہ جائے تو کیا کرے
حدیث نمبر: 1524
Save to word اعراب
(حديث مرفوع) اخبرنا محمد، حدثنا يعقوب، حدثني ابي، عن ابن إسحاق، حدثني عمي عبد الرحمن بن يسار، عن عبيد الله بن ابي رافع مولى رسول الله صلى الله عليه وسلم، عن ابيه، عن علي بن ابي طالب، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم مثل حديث ابي هريرة.(حديث مرفوع) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدٌ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ ابْنِ إِسْحَاق، حَدَّثَنِي عَمِّي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَسَارٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ.
اس سند سے بھی مذکورہ بالا حدیث سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت کے مثل مروی ہے۔

وضاحت:
(تشریح احادیث 1516 سے 1524)
ان تمام احادیثِ صحیحہ سے الله تعالیٰ کا آسمانِ دنیا پر آنا اور منادی کرنا ثابت ہوا جو بلا تکییف و تمثیل صحیح اور ثابت ہے، عقل کا اس میں کوئی دخل نہیں اور نہ اس کی مخلوق سے تشبیہ جائز ہے۔
اہلِ حدیث اور سلف صالحین کا یہی عقیدہ ہے جس طرح ان کا عقیدہ رہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مستوی عرش ہے اور اس کی رحمت و علم ساری کائنات کو محیط ہے۔
اللہ تعالیٰ کے آسمانِ دنیا پر آنے کا ذکر 7 آیاتِ شریفہ اور 15 احادیثِ مبارکہ صحیحہ سے ثابت ہے اس لئے یہ تاویل کرنا کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت اترتی ہے یا یہ کہ فرشتہ اترتا ہے بالکل لغو اور باطل ہے جس کی تفصیل علامہ ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی کتاب «نزول الرّب إلى السماء الدنيا» میں دیکھی جا سکتی ہے، بعض میں اوّل اللیل میں، اور بعض میں بیچ رات میں، اور کچھ احادیث میں آخری تہائی رات میں اللہ تعالیٰ کا آسمانِ دنیا پر آنا ذکر ہے، تو ہو سکتا ہے کبھی رات کے پہلے تہائی حصہ میں اور کبھی بیچ رات میں اور کبھی آخری تہائی حصے میں نزول جلّ شانہ ہو، اسی لئے کبھی کبھی حبیبِ الٰہی محمد صلی اللہ علیہ وسلم اوّل حصے میں اور کبھی بیچ میں اور کبھی آخری تہائی میں وتر پڑھتے تھے اور آخری تہائی حصے ہی سے فجر سے پہلے تہجد پڑھنے کی فضیلت معلوم ہوئی کہ رب ذو الجلال کا نزولِ مبارک اس ساعت میں آسمانِ دنیا پر ہوتا ہے۔
(اللہ تعالیٰ اس کی تو فیق بخشے، آمین)۔

تخریج الحدیث: «إسناده جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 1526]»
تخریج کے لئے [مسند ابي يعلي 6576] دیکھئے۔

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده جيد


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.