سیدنا معاویہ بن سفیان رضی اللہ عنہ نے اپنی بہن سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا زوجہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جس کپڑے میں ان سے صحبت کرتے اس میں نماز پڑھتے تھے؟ انہوں نے کہا: ہاں (پڑھ لیتے تھے) جب اس کپڑے میں نجاست نہ دیکھتے۔
وضاحت: (تشریح احادیث 1412 سے 1414) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ جن کپڑوں میں جماع کیا ہے اگر نجاست لگنے کا گمان نہ ہو تو ان میں نماز پڑھنا جائز ہے۔ کیونکہ نماز کے شروط میں سے ہے کپڑے، بدن اور جائے نماز سب پاک ہوں۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1416]» اس روایت کی یہ سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 366]، [نسائي 293]، [ابن ماجه 540]، [أبويعلی 7126]، [ابن حبان 2331]