حدثنا موسى، قال: حدثنا وهيب، قال: حدثنا ايوب، عن ابي العالية قال: سالت عبد الله بن الصامت قال: سالت خليلي ابا ذر، فقال: اتيت النبي صلى الله عليه وسلم بوضوء، فحرك راسه، وعض على شفتيه، قلت بابي انت وامي آذيتك؟ قال: ”لا، ولكنك تدرك امراء او ائمة يؤخرون الصلاة لوقتها“، قلت: فما تامرني؟ قال: ”صل الصلاة لوقتها، فإن ادركت معهم فصله، ولا تقولن: صليت، فلا اصلي.“حَدَّثَنَا مُوسَى، قَالَ: حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ قَالَ: سَأَلْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ الصَّامِتِ قَالَ: سَأَلْتُ خَلِيلِي أَبَا ذَرٍّ، فَقَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِوَضُوءٍ، فَحَرَّكَ رَأْسَهُ، وَعَضَّ عَلَى شَفَتَيْهِ، قُلْتُ بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي آذَيْتُكَ؟ قَالَ: ”لَا، وَلَكِنَّكَ تُدْرِكُ أُمَرَاءَ أَوْ أَئِمَّةً يُؤَخِّرُونَ الصَّلاَةَ لِوَقْتِهَا“، قُلْتُ: فَمَا تَأْمُرُنِي؟ قَالَ: ”صَلِّ الصَّلاَةَ لِوَقْتِهَا، فَإِنْ أَدْرَكْتَ مَعَهُمْ فَصَلِّهِ، وَلاَ تَقُولَنَّ: صَلَّيْتُ، فَلاَ أُصَلِّي.“
سیدنا عبداللہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے اپنے خلیل سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے پوچھا تو انہوں نے فرمایا: میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں وضو کا پانی لے کر حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سر مبارک کو جنبش دی اور ہونٹوں کو دانتوں میں دبایا۔ میں نے عرض کیا: میرے ماں باپ آپ پر قربان، میں نے آپ کو تکلیف دی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، لیکن تم ایسے امراء یا ائمہ دیکھو گے جو نماز کو وقت سے مؤخر کر کے پڑھیں گے۔“ میں نے عرض کیا: تو آپ مجھے کیا حکم دیتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم بر وقت نماز پڑھو، اور پھر اگر ان کے ساتھ نماز پاؤ تو بھی پڑھ لو، اور یہ نہ کہو کہ میں نے نماز پڑھ لی ہے، لہٰذا میں نماز نہیں پڑھوں گا۔“
تخریج الحدیث: «صحيح: صحيح مسلم، المساجد و مواضع الصلاة، ح: 648»
الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 954
فوائد ومسائل: اس سے معلوم ہوا کہ تعجب کے وقت ایسے کرنا مروّت کے خلاف نہیں ہے، نیز نماز کو اس کے اوّل وقت میں ادا کرنا مستحب ہے اور اگر امام نماز زیادہ تاخیر سے پڑھتا ہو تو بروقت علیحدہ نماز پڑھ لینی چاہیے اور اگر کسی فتنے کا ڈر ہو تو بعد میں امام کے ساتھ بھی پڑھ لینی چاہیے اور وہ نفل ہو جائیں گے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 954