حدثنا قبيصة، قال: حدثنا سفيان، عن محمد بن عبد الرحمن مولى آل طلحة، عن كريب، عن ابن عباس، ان اسم جويرية كان برة، فسماها النبي صلى الله عليه وسلم جويرية.حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ مَوْلَى آلِ طَلْحَةَ، عَنْ كُرَيْبٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ اسْمَ جُوَيْرِيَةَ كَانَ بَرَّةَ، فَسَمَّاهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جُوَيْرِيَةَ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدہ جویریہ رضی اللہ عنہا کا نام برہ تھا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نام جویریہ رکھا۔
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه مسلم، كتاب الأدب: 2140 و أبوداؤد: 1503 - انظر الصحيحة: 212»
الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 831
فوائد ومسائل: برہ برسے ماخوذ ہے جس کے معنی ہیں نیکی۔ اس میں خود اپنے تزکیے کا شبہ ہے۔ اسی طرح اگر کوئی کہے کہ یہاں برہ ہے اور وہاں موجود نہ ہو اور وہ جواب دے کہ یہاں برہ (نیکو کار)نہیں ہے۔ تو یہ جملہ بھی ناپسندیدہ ہے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 831