اخبرنا محمد بن سواء ابو الخطاب، نا موسى بن ثروان المعلم، عن بديل بن ميسرة العقيلي قال: ((كان كم رسول الله صلى الله عليه وسلم إلى الرصغ)).أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَوَاءٍ أَبُو الْخَطَّابِ، نا مُوسَى بْنُ ثَرْوَانَ الْمُعَلِّمُ، عَنْ بُدَيْلِ بْنِ مَيْسَرَةَ الْعُقَيْلِيِّ قَالَ: ((كَانَ كُمُّ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الرُّصْغِ)).
بدیل بن میسرہ العقیلی نے بیان کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آستین کلائی تک تھے۔
تخریج الحدیث: «السابق»
مسند اسحاق بن راہویہ کی حدیث نمبر 708 کے فوائد و مسائل
الشيخ حافظ عبدالشكور ترمذي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مسند اسحاق بن راهويه 708
فوائد: مذکورہ حدیث میں قمیص کی آستین کی لمبائی کی حد بیان کی گئی ہے۔ رصغ، رسغ دونوں طرح حدیث میں الفاظ آتے ہیں۔ یہ بازو اور ہتھیلی کے درمیان کے جوڑ کو کہتے ہیں۔ لہٰذا میانہ روی ہی بہترین طریقہ ہے اور یہی طریقہ نبوی ہے۔