بلوغ المرام کل احادیث 1359 :حدیث نمبر

بلوغ المرام
बुलूग़ अल-मराम
نماز کے احکام
नमाज़ के नियम
4. باب ســترة المصــلي
4. نمازی کے سترے کا بیان
४. “ सुतरह ” ( कोई चीज़ नमाज़ी और आगे से गुज़रने वालों के बीच आड़ के लिए रखना )
حدیث نمبر: 182
Save to word مکررات اعراب Hindi
وعن سبرة بن معبد الجهني قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏ليستتر احدكم في الصلاة ولو بسهم» . اخرجه الحاكم.وعن سبرة بن معبد الجهني قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏ليستتر أحدكم في الصلاة ولو بسهم» . أخرجه الحاكم.
سیدنا سبرہ بن معبد جھنی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نماز (ادا کرتے وقت) تم میں سے ہر ایک کو سترہ ضرور ہی قائم کرنا چاہیئے اگرچہ تیر ہی سہی۔ (مستدرک حاکم)
हज़रत सबरा बिन मअबद जुहनी रज़िअल्लाहुअन्ह रिवायत करते हैं कि रसूल अल्लाह सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने फ़रमाया ’’ नमाज़ (पढ़ते समय) तुम में से हर एक को सुतरह ज़रूर ही खड़ा करना चाहिए चाहे तीर ही सही । ‘‘ (मसतदरक हाकिम)

تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم في المستدرك: 1 /252، وأحمد:3 /404.»

Narrated Sabra bin Ma'bad al-Juhani (RA): Allah's Messenger (ﷺ) said: "Let one of you who is in Salat (prayer) put a Sutra in front of him even if it is an arrow." [Reported by al-Hakim].
USC-MSA web (English) Reference: 0


حكم دارالسلام: صحيح

بلوغ المرام کی حدیث نمبر 182 کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 182  
لغوی تشریح:
«وَلَوْ بِسَهْمٍ» اگرچہ تیر ہی ہو۔ اس سے یہ معلوم ہوا کہ سترہ خواہ موٹا ہو یا باریک و پتلا بس اونٹ کے کجاوے کے پچھلے حصے کی لکڑی کی اونچائی اور لمبائی جتنا ہونا چاہیے۔ اور حدیث کے عموم سے یہ بھی معلوم ہوا کہ مسجد ہو یا غیر مسجد سترے کا اہتمام کرنا چاہیے۔

راویٔ حدیث:
(سیدنا سَبْرہ بن مَعْبد جُہنی رضی اللہ عنہ) مدنی صحابی ہیں۔ ذی مروہ میں رہائش اختیار کی۔ ان کی کنیت ابوثریہ تھی۔ ثریہ کی ثا پر ضمہ، را پر فتحہ اور یا پر تشدید ہے۔ مسلمان ہونے کے بعد سب سے پہلے جس غزوہ میں شامل ہوئے وہ غزوہ خندق تھا۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اپنے عہد خلافت میں انہیں اپنی طرف سے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس اہل شام سے بیعت لینے کے لیے بھیجا تھا۔ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے دور حکو مت کے آخر میں وفات پائی۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 182   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.