الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
بلوغ المرام کل احادیث 1359 :حدیث نمبر
بلوغ المرام
مسائل جہاد
जिहाद के नियम
1. (أحاديث في الجهاد)
1. (جہاد کے متعلق احادیث)
१. “ जिहाद के बारे में हदीसें ”
حدیث نمبر: 1082
Save to word مکررات اعراب Hindi
وعن عائشة رضي الله عنها قالت: قلت: يا رسول الله على النساء جهاد؟ قال: «‏‏‏‏نعم جهاد لا قتال فيه: الحج والعمرة» ‏‏‏‏ رواه ابن ماجه واصله في البخاري.وعن عائشة رضي الله عنها قالت: قلت: يا رسول الله على النساء جهاد؟ قال: «‏‏‏‏نعم جهاد لا قتال فيه: الحج والعمرة» ‏‏‏‏ رواه ابن ماجه وأصله في البخاري.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! کیا خواتین پر بھی جہاد ہے؟ فرمایا ہاں! جہاد ہے جس میں لڑائی نہیں۔ اور وہ ہے حج اور عمرہ۔ اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور اس کی اصل بخاری میں ہے۔
हज़रत आयशा रज़ि अल्लाहु अन्हा से रिवायत है कि में ने कहा ऐ अल्लाह के रसूल ! क्या औरतों पर भी जिहाद है ? फ़रमाया ! ’’ हाँ ! जिहाद है जिस में लड़ाई नहीं। और वह है हज्ज और अमरह।”
इसे इब्न माजा ने रिवायत किया है और इस की असल बुख़ारी में है।

تخریج الحدیث: «أخرجه ابن ماجه، المناسك، باب الحج جهاد النساء، حديث:2901، والبخاري، الجهاد، حديث:2875.»

'A’ishah (RAA) narrated, ‘I said: ‘O Messenger of Allah (ﷺ)! Is Jihad prescribed (also) for women?’ Allah’s Messenger said, “Yes, a Jihad which is without fighting, it is Hajj and 'Umrah.” Related by Ibn Majah.
USC-MSA web (English) Reference: 0


حكم دارالسلام: صحيح

   صحيح البخاري2876عائشة بنت عبد اللهنعم الجهاد الحج
   صحيح البخاري2875عائشة بنت عبد اللهجهادكن الحج
   سنن ابن ماجه2901عائشة بنت عبد اللهجهاد لا قتال فيه الحج والعمرة
   بلوغ المرام580عائشة بنت عبد اللهنعم عليهن جهاد لا قتال فيه: الحج والعمرة
   بلوغ المرام1082عائشة بنت عبد الله نعم جهاد لا قتال فيه : الحج والعمرة
بلوغ المرام کی حدیث نمبر 1082 کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 1082  
تخریج:
«أخرجه ابن ماجه، المناسك، باب الحج جهاد النساء، حديث:2901، والبخاري، الجهاد، حديث:2875.»
تشریح:
1. اس حدیث میں مذکور ہے کہ خواتین کا جہاد‘ قتال کرنا نہیں بلکہ ان کے لیے حج اور عمرہ جہاد ہے۔
2.جہاد میں انسان کو سفری صعوبتیں‘ مشقتیں اور تکلیفیں برداشت کرنی پڑتی ہیں اور مال خرچ کرنا پڑتا ہے۔
حج و عمرہ میں بھی ان مشقتوں سے دوچار ہونا پڑتا ہے‘ اس لیے خواتین کو حج و عمرہ کا ثواب جہاد کے برابر ملتا ہے‘ اسی بنا پر حج و عمرہ کو خواتین کے لیے جہاد قرار دیا گیا ہے‘ گویا خواتین پر جہاد بالسیف فرض نہیں‘ اس کا ثواب انھیں حج اور عمرہ ادا کرنے سے مل جاتا ہے۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 1082   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 580  
´حج کی فضیلت و فرضیت کا بیان`
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا، اے اللہ کے رسول! کیا عورتوں پر جہاد ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں! ان پر وہ جہاد ہے جس میں لڑائی نہیں (یعنی) حج اور عمرہ۔ اسے احمد اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور یہ الفاظ ابن ماجہ کے ہیں۔ اس کی سند صحیح ہے اور اس کی اصل بخاری میں ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 580]
580 لغوی تشریح:
«عَلَي النَّسَاءِ جِهَادٌ» کیا عورتوں پر جہاد ہے؟
اس میں حرف استفہام محذوف ہے اور حج و عمرہ پر جہاد کا اطلاق مجازاً ہے کیونکہ ان میں بھی جہاد کی طرح مشقت و تکلیف برداشت کرنی پڑتی ہے۔ آپ نے بڑے حکیمانہ اسلوب میں جواب دیا۔
«وَاَصَلُهُ فِي الصَّحِيحِ» اس کی اصل صحیح میں ہے۔ صحیح سے یہاں صحیح بخاری مراد ہے۔ یہ حدیث عمرے کے وجوب کی دلیل ہے۔٭
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 580   

  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث2901  
´حج عورتوں کا جہاد ہے۔`
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کیا عورتوں پر بھی جہاد ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں، لیکن ان پر ایسا جہاد ہے جس میں لڑائی نہیں ہے اور وہ حج اور عمرہ ہے۔‏‏‏‏ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 2901]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
جہاد قتال عورتوں پر فرض نہیں۔

(2)
عورتوں کے لیے حج اور عمرے کی اتنی اہمیت ہے جتنی مردوں کے لیے جہاد کی۔

(3)
حج وعمرہ کو عورتوں کا جہاد اس لیے قرار دیا گیا ہے کہ اس میں بھی اللہ کی رضا کے لیے سفر کی مشقت برداشت کی جاتی ہے مال خرچ کیا جاتا ہے اور کئی طرح کی مشکلات برداشت کرنی پڑتی ہیں۔
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2901   

  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 2875  
2875. ام المومنین حضرت عائشہ ؓسے روایت ہے، انھوں نے کہا: میں نے نبی کریم ﷺ سے جہاد کرنے کی اجازت طلب کی تو آپ نے فرمایا: تمہارا جہاد حج ہے۔ (راوی حدیث) عبداللہ بن ولید نے کہا: ہم سے سفیان نے انھوں نے معاویہ سے یہ حدیث بیان کی۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:2875]
حدیث حاشیہ:
یہ امام وقت کی بصیرت پر موقوف ہے کہ وہ جنگی کوائف کی بنا پر عورتوں کی شرکت ضروری سمجھتا ہے یا نہیں۔
اگر کوئی مسلمان عورت جہاد میں نہ شریک ہوسکے بلکہ وہ حج ہی کرسکتی ہے تو اس سفر میں اس کے لئے بھی اس کو جہاد ہی کا ثواب ملے گا۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 2875   

  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 2876  
2876. ام المومنین حضرت عائشہ ؓہی سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ سے آپ کی ازواج مطہرات ؓنے جہاد کے لیے اجازت مانگی تو آپ نے فرمایا: (تمہارے لیے) حج کرنا بہت عمدہ جہاد ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:2876]
حدیث حاشیہ:
سفر حج بس عورتوں کے لئے جہاد سے کم نہیں ہے مگر خود جہاد میں بھی عورتوں کی شرکت ثابت ہے بلکہ بحری جہاد کے لئے ایک اسلامی خاتون کے لئے آنحضرتﷺ کی پیش گوئی موجود ہے جس کے پیش نظر مجتہد مطلق حضرت امام بخاریؒ نے نیچے عورتوں کا بحری جہاد میں شریک ہونے کا باب منعقد فرمایا۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 2876   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:2876  
2876. ام المومنین حضرت عائشہ ؓہی سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ سے آپ کی ازواج مطہرات ؓنے جہاد کے لیے اجازت مانگی تو آپ نے فرمایا: (تمہارے لیے) حج کرنا بہت عمدہ جہاد ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:2876]
حدیث حاشیہ:
مذکورہ عنوان کے دومعنی ہیں:
ایک یہ عورتوں کا جہاد کیا ہے؟ دوسرا عورتوں کے لیے جہاد کا جواز ثابت کرنا ہے۔
یہ دونوں روایات اس پردلالت کرتی ہیں کیونکہ رسول اللہ ﷺنے سائلہ کے سوال پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔
اس لیے عورتوں کا جہاد آپ کی خاموشی سے ثابت ہوا لیکن اس جواز کوعدم فتنہ سے مشروط کیا جائے گا۔
اگر کوئی عورت جہاد میں شریک نہ ہو سکے۔
بلکہ وہ صرف حج کرتی ہے تو اس سفر میں اسے جہاد ہی کا ثواب دیا جائے گاکیونکہ سفر حج عورتوں کے لیے جہاد سے کم نہیں البتہ عورتوں کا جہاد میں جانا بھی احادیث سے ثابت ہے جیسا کہ امام بخاری ؒ آئندہ عنوان کے تحت اسے بیان کریں گے۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 2876   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.