مختصر صحيح مسلم کل احادیث 2179 :حدیث نمبر

مختصر صحيح مسلم
نکاح کے مسائل
29. غیلہ (دودھ پلاتے وقت عورت سے صحبت کرنا)۔
حدیث نمبر: 835
Save to word مکررات اعراب
سیدنا عکاشہ کی بہن سیدہ جدامہ بنت وہب اسدیہ رضی اللہ عنہما کہتی ہیں کہ میں کچھ لوگوں کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گئی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے کہ میں نے چاہا کہ غیلہ سے منع کر دوں، پھر میں نے دیکھا کہ روم اور فارس کے لوگ غیلہ کرتے ہیں اور ان کی اولاد کو ضرر نہیں ہوتا۔ پھر صحابہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عزل کے متعلق پوچھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ واد خفی ہے۔ (یعنی بچے کو مخفی طور پر زندہ درگور کر دینا ہے)۔


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.