سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہ کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ میری ماں آئی ہے اور وہ دین سے بیزار ہے (دوسری روایتوں میں آیا ہے کہ وہ مشرکہ ہے) تو کیا میں اس سے سلوک اور احسان کروں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہاں۔