سیدہ ام ھشام بنت حارثہ بن نعمان رضی اللہ عنہ کہتی ہیں کہ دو برس یا ایک برس اور کچھ ماہ تک ہمارا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا تنور ایک ہی تھا۔ اور میں نے سورۃ ”ق“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے سن کر یاد کر لی ہے کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن خطبہ ارشاد فرماتے وقت منبر پر اس کی تلاوت کیا کرتے تھے۔