سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ عبداللہ بن ابی ابن سلول کی مسیکہ اور امیمہ نامی دو لونڈیاں تھیں۔ وہ دونوں کو زنا پر مجبور کرتا تھا۔ انہوں نے اس کی شکایت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کی، تب یہ آیت اتری کہ ”اور اپنی لونڈیوں کو زناکاری پر مجبور نہ کرو اگر وہ خود پاکدامن رہنا چاہتی ہوں .... بیشک اللہ تعالیٰ غفور رحیم ہے“ تک۔