مختصر صحيح مسلم کل احادیث 2179 :حدیث نمبر

مختصر صحيح مسلم
دیگر صحابہ کی فضیلت کا بیان
44. اصحاب شجرہ رضی اللہ عنہم کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1719
Save to word مکررات اعراب
سیدہ ام مبشر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ام المؤمنین حفصہ رضی اللہ عنہا کے پاس فرماتے تھے کہ انشاء اللہ اصحاب شجرہ میں سے کوئی جہنم میں نہ جائے گا۔ یعنی جن لوگوں نے درخت کے نیچے بیعت کی۔ انہوں نے کہا کہ یا رسول اللہ! کیوں نہ جائیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو جھڑکا۔ حفصہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ کوئی تم میں سے ایسا نہیں جو جہنم پر سے نہ جائے (سورۃ: مریم 71) پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بیشک اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ پھر ہم پرہیزگاروں کو نجات دیں گے اور ظالموں کو ان کے گھٹنوں کے بل اس میں چھوڑ دیں گے (سورۃ: مریم 72)۔


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.