ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ جب گھر میں کوئی بیمار ہوتا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر معوذات (سورۃ الفلق اور سورۃ الناس) پڑھ کر پھونکتے، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہوئے، جس بیماری میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات پائی تو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر پھونکتی اور آپ ہی کا ہاتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر پھیرتی تھی کیونکہ آپ کے ہاتھ مبارک میں میرے ہاتھ سے زیادہ برکت تھی۔