مختصر صحيح مسلم کل احادیث 2179 :حدیث نمبر

مختصر صحيح مسلم
کھانے کے مسائل
10. ہمسائے کی دعوت (طعام) قبول کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1307
Save to word مکررات اعراب
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک ہمسایہ عمدہ شوربا بناتا تھا، وہ ایرانی تھا۔ اس نے ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے شوربا بنایا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بلانے کے لئے آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ عائشہ کی بھی دعوت ہے؟ اس نے کہا کہ نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تو میں بھی نہیں آتا۔ پھر وہ دوبارہ بلانے کو آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ عائشہ کی بھی دعوت ہے؟ اس نے کہا کہ نہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تو میں بھی نہیں آتا۔ پھر سہ بارہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بلانے کے لئے آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ عائشہ کی بھی دعوت ہے؟ وہ بولا ہاں۔ پھر دونوں ایک دوسرے کے پیچھے چلے (یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا) یہاں تک کہ اس کے مکان پر پہنچے۔


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.