مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر

مختصر صحيح بخاري
روزے کے بیان میں
रोज़े के बारे में
37. روزہ رکھنے میں بیوی کے حق کی بھی رعایت کرنا چاہیے۔
“ रोज़े में पत्नी के अधिकार का सम्मान करना चाहिए ”
حدیث نمبر: 963
Save to word مکررات اعراب
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے داؤد علیہ السلام کے روزہ کا ذکر کیا تو فرمایا: ایک دن روزہ رکھتے اور ایک دن نہ رکھتے اور جب دشمن سے میدان جنگ میں مقابلہ کرتے تو بھاگتے نہ تھے۔ عبداللہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی، یا رسول اللہ! کوئی ہے جو میری طرف سے (بھی داؤد علیہ السلام کی) اسی بات (یعنی عمل) کی ذمہ داری قبول کر لے (یعنی میں بھی یہی عمل کروں) تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص ہمیشہ روزہ رکھے اس نے روزہ ہی نہیں رکھا۔ دو مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی فرمایا۔ (عطاء کہتے ہیں کہ پتہ نہیں یہاں صوم دہر کا ذکر کس طرح ہوا البتہ انہیں اتنا یاد تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو مرتبہ یہی فرمایا)۔


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.