سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ(ایک دن) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ کے ٹیلوں میں سے کسی ٹیلے پر چڑھے تو فرمایا: ”کیا تم وہ کچھ دیکھتے ہو جو میں دیکھ رہا ہوں؟ بیشک میں تمہارے گھروں کے درمیان فتنوں کے نازل ہونے کی جگہ دیکھ رہا ہوں (وہ اس کثرت سے ہوں گے) جیسے زور دار بارش کے قطرات۔“