سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں جو عورت طواف افاضہ کے بعد حائضہ ہوئی ہو اس کے لیے جائز ہے کہ وہ مکہ سے چلی جائے۔ (طاؤس) کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سنا وہ کہتے تھے کہ مکہ سے نہ جائے پھر آخر میں میں نے سنا کہ وہ کہتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حائضہ عورتوں کو چلے جانے کی اجازت دے دی تھی۔