سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم لوگ قربانی کا گوشت تین دن سے زیادہ نہ کھاتے تھے اور وہ بھی صرف منیٰ میں (منیٰ سے باہر گوشت لے جانے کی ممانعت تھی) اس کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اجازت عنایت کی اور فرمایا: ”کھاؤ اور ساتھ لے جاؤ، پس ہم نے کھایا اور ساتھ لے آئے۔“