سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ عرفہ کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ (عرفات سے واپسی پر) چلے (وہ کہتے ہیں کہ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پیچھے بہت زیادہ شور اور اونٹوں کو مارنے کی آواز سنی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے کوڑے سے ان کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا: ”اے لوگو! سکون کو قائم رکھو، کیونکہ اونٹوں کا دوڑانا کوئی نیکی نہیں ہے۔“