مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر

مختصر صحيح بخاري
آداب کا بیان
अख़्लाक़ के बारे में
23. مومن سے اگر کوئی گناہ ہو جائے تو اسے چھپائے۔
حدیث نمبر: 2037
Save to word مکررات اعراب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، فرماتے تھے: میری ساری امت (کے گناہ) معاف ہیں مگر اعلانیہ گناہ کرنے والے (معافی کے مستحق نہیں ہیں) اور اعلانیہ کرنے کی یہ بات ہے کہ رات کو کوئی شخص کوئی گناہ کا کام کرے اور صبح کو، باوجود یہ کہ اللہ نے اس کی پردہ پوشی کی ہو مگر وہ (لوگوں سے) کہتا پھرے کہ اے فلاں! میں نے رات کو ایسا ایسا (کام) کیا حالانکہ رات کو اس کے پروردگار نے اس کی پردہ پوشی کی تھی مگر صبح کو اللہ کے پردہ کو اس نے اپنے اوپر سے اٹھا دیا۔


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.