مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر

مختصر صحيح بخاري
قربانیوں کے بیان میں
क़ुरबानी के बारे में
1. قربانی کا گوشت اسی روز کھا لینا اور اس کو رکھ چھوڑنا، دونوں جائز ہیں۔
حدیث نمبر: 1928
Save to word مکررات اعراب
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص تم میں سے قربانی کرے اس کو چاہیے کہ تین روز کے بعد تک اس کا گوشت نہ رکھے (بلکہ سب تقسیم کر دے)۔ اور جب دوسرا سال آیا تو لوگوں نے عرض کی یا رسول اللہ! کیا اب بھی ہر گزشتہ سال ہی کی طرح کریں (کل گوشت تقسیم کریں تو) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (نہیں! بلکہ) کھاؤ اور کھلاؤ اور جمع کرو اور گزشتہ سال چونکہ لوگوں پر تنگی تھی اس لیے میں نے چاہا تھا کہ تم اس طریقہ سے ان کی مدد کرو۔ (اب اس کی کوئی ضرورت نہیں)۔


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.