سیدہ خنساء بنت خذام انصاریہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ان کے باپ نے ان کا نکاح کر دیا اور وہ ثیبہ تھیں (یعنی خاوند کر چکی تھیں) وہ اس نکاح سے ناخوش تھیں، پھر وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں (اور یہ ذکر کیا) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ نکاح (جو ان کے باپ نے کر دیا تھا) فسخ کر دیا۔“