مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر

مختصر صحيح بخاري
فضائل قرآن کے بیان میں
क़ुरआन की फ़ज़ीलत के बारे में
5. معوذات (سورۃ الفلق اور الناس) کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1814
Save to word مکررات اعراب
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہر رات کو، جب (سونے کے لیے) اپنے بستر پر جاتے تو اپنی دونوں ہتھیلیاں ملا کر ان پر ((قل ھو اﷲ احد))، ((قل اعوذ بربّ الفلق)) اور ((قل اعوذ بربّ النّاس)) پڑھ کر (پھونک مارتے) دم کرتے تھے پھر انھیں اپنے تمام بدن پر جہاں تک ہو سکتا پھیرتے تھے۔ پہلے اپنے سرمبارک اور چہرہ مبارک پر پھیرتے اور بعدازاں اپنے تمام اگلے جسم پر پھرتے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم تین مرتبہ ایسا ہی کرتے۔


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.