سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ موتہ میں سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کو امیر بنایا پھر فرمایا: ”اگر زید شہید ہو جائیں تو جعفر امیر ہیں اور اگر جعفر شہید ہو جائیں تو عبداللہ بن رواحہ امیر ہیں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں اس لڑائی میں موجود تھا جب ہم نے سیدنا جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کو تلاش کیا تو انھیں شہیدوں میں پایا اور ہم نے نوے سے کچھ اوپر نیزے اور تلوار کے زخم ان کے جسم پر دیکھے۔