اور اس روایت میں (ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) اتنا زیادہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے پاس نصیبین جنوں کے قاصد آئے اور وہ کتنے اچھے جن تھے، انھوں نے مجھ سے زادراہ مانگا تو میں نے ان کے لیے اللہ سے دعا کی کہ جب یہ کسی ہڈی یا گوبر پر سے گزریں تو انھیں اس پر سے کھانا ملے۔“