سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بنی عبد شمس میں سے اپنے ایک داماد ابوالعاص بن الربیع (رضی اللہ عنہ) کا ذکر کرتے ہوئے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی تعریف کی کہ انھوں نے دامادی کا پورا پورا حق ادا کیا اور فرمایا: ”انھوں نے جو بات کہی، سچی کہی اور جو وعدہ کیا اسے پورا کیا۔“